گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے گوجرانوالہ ڈویژن کی 9شخصیات کو الیکشن لڑنے کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ گجرات سے چودھری احمد مختار، قمر الزمان کائرہ کو پارٹی ٹکٹ کا سگنل دیا گیا ہے۔ گجرات کی دو سیٹیں ق لیگ کیلئے خالی چھوڑ دی گئیں۔ گوجرانوالہ کی 7سیٹوں میں سے 4پر پارٹی رہنماﺅں کو گرین سگنل دیا گیا۔ ان پر امتیاز صفدر وڑائچ، تصدق مسعود، چودھری صدیق اور ذوالفقار بھنڈر امیدوار ہوں گے۔ منڈی بہاءالدین کی 2سیٹوں پر نذر گوندل اور طارق تارڑ کو الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے ابھی صرف فردوس عاشق اعوان کو گرین سگنل دیا گیا۔