حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قوانین پر موثر عملدرآمد کرائے: ہائیکورٹ بار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحفظ ناموس رسالت کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کے نفاذ اور ان پر م¶ثر عملدرآمد کے لئے ٹھوس کوششیں کرے۔ آفتاب احمد ورک ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ناموس رسالت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ سامراجی طاقتیں آئے دن ایسی سازشیں کرتی رہتی ہیں جس سے مسلمانوں کو شدید ذہنی صدمہ اور مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں اس لئے حکومت اعلیٰ سطح کوششیں کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ناموس رسالت قانون کو بین الاقوامی سطح پر نافذ کیا جائے۔ بار کا اجلاس صدر عابد ساقی کی صدارت میں ہوا، جس میں دیگر عہدےداروں کے علاوہ وکلا کی بڑی عداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن