ایشیائی بنک کے وفد کا دورہ ”ٹسڈک“ آفس

Mar 20, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) ایشائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں فنانشل سیکٹر سپیشلسٹ فرینہ فرنینڈس، پراجیکٹ آفیسر عمر بن ضیاء اور پالیسی سیفٹی نیٹ سپیشلسٹ ہیری ابریلو شامل تھے۔ ٹسڈک ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے 5 سالہ ایس ایم ای سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اے ڈی بی سے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا جس کے تحت ٹسڈک نے گوجرانوالہ میں سرامکس ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ کمپلیکس (سی ڈی ٹی سی) قائم کیا اور پشاور، لسبیلہ اور حیدرآباد میں 3 لائٹ انجینئرنگ سپورٹ سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ٹسڈک کے سینئرعہدے داروں نے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مزیدخبریں