لاہور (پ ر) نگران حکومت قومی دولت کے ضیاع کو بند کرا کر پی آئی اے، سٹیل ملز اور پی ایس او سمیت تمام قومی اداروں کو خودکفیل بنائے اور الیکشن کمشن آرٹیکل 62، 63 کے تحت ٹیکس چوروں، بینکوں سے قرضہ لیکر ہڑپ کرنے والوں اور جعلی ڈگری کے حامل افراد کو اسمبلیوں کے انتخاب کیلئے نااہل قرار دے۔ یہ مطالبات گزشتہ روز پاکستان ورکرز کنفیڈریشن پنجاب کے مسز روبینہ جمیل کی زیرصدارت اجلاس میں کئے گئے۔ اس موقع پر بزرگ خورشید احمد جنرل سیکرٹری مرکزی کنفیڈریشن نے زور دیا کہ قومی سلامتی کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ اجلاس میں یوسف بلوچ ، خوشی محمد کھوکھر جنرل سیکرٹری ورکرز کنفیڈریشن پنجاب ، نیاز احمد جنرل سیکرٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، ناصر گلزار ، اکبر علی خان، حسن محمد رانا ، افتخار خان صدر یونائیٹڈ بینک ایمپلائیز یونین، اسامہ طارق جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن پنجاب ریجن، جمیل بٹ، نثار احمد، امتیاز شاہ، صلاح الدین ایوبی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔