اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جہانگیر بدر کی زیرصدارت انتخابی امور سے متعلق سینٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس الیکشن کمشن کے حکام کی عدم شرکت کے باعث بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا‘ اب (کل) جمعرات کو اجلاس ہو گا۔ چیئرمین کمیٹی جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ کمیٹی الزامات کی پروا کئے بغیر ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کےلئے اپنا کام جاری رکھے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے رکن طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ اجلاس میں الیکشن کمشن کے حکام کو بلایا گیا تھا مگر الیکشن کمشن کے کسی نمائندے نے شرکت کی نہ کوئی اطلاع دی۔