شام کے اپوزیشن اتحاد نے غسان ہیٹو کو ملک کا عبوری وزیراعظم منتخب کر لیا

دمشق (اے پی پی) شام کے اپوزیشن اتحاد نے غسان ہیٹو کو ملک کا عبوری وزیراعظم منتخب کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے مرکزی اپوزیشن اتحاد نے مغرب سے تعلیم یافتہ اور معروف بزنس مین غسان کو ملک کا عبوری وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ ہیٹو کو 53 میں سے 50 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ ان کا انتخاب شامی اپوزیشن کے ترکی کے دارالحکومت میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ان کے مقابلے میں 11 امیدوار تھے۔ نئے عبوری وزیراعظم کی ذمہ داری باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کا انتظام چلانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن