کویت : چیلنجز سکواش چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

کویت سٹی (سپورٹس ڈیسک) کویت چیلنجر سکواش چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی۔ ویزا نہ ملنے کے باعث عامر اطلس خان اور فرحان زمان چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔ دس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی سکواش چیمپئن شپ کل سے کویت میں شروع ہو رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی تاہم کویتی حکام نے پاکستانی ٹاپ سکواش پلیئرز عامر اطلس اور فرحان زمان کو ویزا دینے سے انکار کر دیا جس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ ایونٹ کے پہلے روز پاکستان کے ناصر اقبال میزبان ٹیم کے عمار کیخلاف مقابلہ کریں گے جبکہ دانش اطلس کا مقابلہ کوالیفائر کھلاڑی سے ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن