پی سی بی نے نظام کی تبدیلی کیلئے آئی سی سی سے ایک سال کا وقت مانگ لیا

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے نظام کو آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق جمہوری ڈھانچے میں ڈالنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مدد مانگ لی ہے۔ آئی سی سی نے مزید مہلت دینے سے قبل اب تک کے اقدامات کی تفصیل مانگ لی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث بورڈ کیلئے اپنے نظام کو آئی سی سی کے مطابق ڈھانے کیلئے مزید چھ ماہ سے ایک سال کا وقت درکار ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو اس معاملے میں مزید مہلت دینے سے قبل گزشتہ دو سال میں کئے گئے اقدامات کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مزید مہلت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ آئی سی سی اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مہلت دینے کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...