اذلان شاہ کپ میں آخری پوزیشن کا تاج سجائے قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

Mar 20, 2013

لاہور (آن لائن) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مایوس کن کھیل پیش کرنے والی قومی ہاکی ٹیم براستہ بنکاک گذشتہ رات ساڑھے دس بجے لاہور پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ ملائیشیاءکے شہر ایپو میں 9 سے 17 مارچ تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیاءسمیت پاکستان‘ بھارت‘ آسٹریلیا‘ نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیموں نے شرکت کی جس میں گرین شرٹس آخری نمبر پر رہی۔ لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان عمران نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا۔ آئندہ ٹورنامنٹس کیلئے انہی کھلاڑیوں میں سے بہترین پلیئرز کو منتخب کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول نے کہا ہے کہ ہاکی کے مستقبل کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کی اشد ضرورت ہے۔ یہی کھلاڑی کچھ تجربہ کار ہونے کے بعد بہتر نتائج دیں گے۔ ہاکی فیڈریشن ہاکی کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی پالیسیوں میں تسلسل جاری رکھے گی۔ 

مزیدخبریں