ایسے کردار کی تلاش میں ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں: ثنائ

لاہور( کلچرل رپورٹر) لالی ووڈ سٹار ثناءنے کہا ہے کہ فلموں میں بے شمار کردار نبھائے ہیں لیکن آج بھی ایسے کردار کی تلاش میں ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ۔ انڈسٹری کے حالات سب کے سامنے ہیں اور اس وقت جتنی فلمیں بن رہی ہیں وہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں ۔ انڈسٹری کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر منصوبہ بندی کر کے آگے بڑھنا ہوگا تبھی جا کر انڈسٹری کو دوبارہ پاﺅں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ جب بھی فلم میں کردار ادا کرنے کے لئے پیشکش ہوتی ہے اسکا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعدکام کرنے یا نہ کرنے کی حامی بھرتی ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن