ملائیشین ہاکی لیگ کیلئے گیارہ قومی کھلاڑیوں نے معاہدے کر لئے

لاہور (آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں نے ملائیشین ہاکی لیگ کیلئے مختلف کلبوں سے معاہدے کئے ہیں۔ ملائیشیا ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام اٹھائیس مارچ سے شروع ہونیوالی لیگ میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دئیے ہیں معاہدہ کرنیوالوں میں کپتان محمد عمران، شکیل عباسی، وسیم احمد، فرید احمد، محمد عرفان، شفقت رسول، وقاص شریف، اختر علی، عمر بھٹہ، عامر شہزاد اور زبیر احمد شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...