انٹر ڈسٹرکٹ ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کنیئرڈ کلب نے راوی کلب کو ہرا دیا

Mar 20, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 7 ویں ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں کنیئرڈ کلب کی ٹیم نے راوی کلب کو 110 رنز سے ہرا دیا۔ کنیئرڈ کلب کی ٹیم نے 200 رنز بنائے۔ بسمہ معروف 52، سدرہ امین 40 اور ارم جاوید 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بختاور اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ راوی کلب کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں پر 90 رنز بنا سکی۔ ثنا میر نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 

مزیدخبریں