حکومت اوراپوزیشن نگراں وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام بال پارلیمانی کمیٹی کے کورٹ میں چلی گئی ,8رکنی کمیٹی آج سرجوڑ کر بیٹھے گی۔

پيپلز پارٹی اور مسلم ليگ ن کے سارے مشورے اور تيزی دھری کی دھری رہ گئی ۔۔ خورشيد شاہ اور اسحاق ڈار کا سر جوڑنا اور وزيراعظم کی زيرصدارت اہم اجلاس میں نگراں وزيراعظم کيلئے کوئی ايک نام بھی پاس نہ ہوسکا۔ تھک ہار کر دونوں پارٹيوں نے اب معاملہ پارليمانی کميٹی کی جھولی ميں ڈال ديا۔۔حکومت کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی میں سید خورشید شاہ ،فاروق ایچ نائیک ، چودھری شجاعت حسین اور غلام احمد بلور شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی سینیٹر پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق ، سردار مہتاب عباسی اور یعقوب ناصر کریں گے

ای پیپر دی نیشن