برازیل کے ساؤپاؤلو فیشن ویک میں ماڈلز جلوے بکھیر دئیے۔ ماڈلز نے لوہے اور اون سے بنی وگز بھی سر پر سجالیں۔

ساؤ پاؤلو میں جاری فیشن ویک میں برازیل کے ٹاپ سٹائیلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ فیشن شو کے ریمپ

کو آئندہ سال برازیل میں ہونے والے ورلڈکپ کی مناسبت سے فٹبال گراؤنڈ کی مانند بنایا گیا تھا۔ جس پر ماڈلز نے خوبصورت انداز میں نت نئے ملبوسات کی نمائش کی۔ شو کی دلچسپ بات ماڈلز کی لوہے اور اوون سے بنی وگز تھیں۔ فیشن ویک میں شریک لوگوں کا کہنا تھاکہ انوکھے اسٹائل اور مختلف رنگوں کے امتزاج نے ملبوسات کو منفرد بنا دیا ہے اور انہیں نئے ڈیزائن کے ملبوسات بہت پسند آئے ہیں۔ ساؤپاؤلو فیشن ویک کو لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا فیشن شو ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن