تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے،وائس چیئرمین،صدراور جنرل سیکرٹری سمیت بیالیس عہدوں کے لیے کل پولنگ ہوگی.

Mar 20, 2013 | 22:50

سٹی رپورٹر

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے آخری مرحلے میں چیئرمین سمیت مرکزی عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے سلسلہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں دن بھرجاری رہا۔ عمران خان کے مقابلے میں کسی امیدوارکی جانب سے کاغذات جمع نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے ان کے بلامقابلہ چیئرمیں منتخب ہونے کا اعلان کیا، وائس چیئرمین کے لیے شاہ محمود قریشی اور سیف اللہ ،، صدرکے عہدے پر جاوید ہاشمی،عمرسرفرازچیمہ،، ثانیہ چوہدری،، جنرل سیکرٹری کے لئے عارف علوی اورراشد خان کے درمیان اکیس مارچ کو مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر،وائس چیئرمین، پانچ سینئر وائس صدور، بارہ نائب صدور،جنرل سیکرٹری ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سمیت بیالیس عہدوں پرملک بھر کے پارٹی سے منتخب ارکان مرکزی عہدیداروں کا چناؤ کریں گے
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر تاریخ رقم کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ تیئس مارچ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سونامی ہوگا، تحریک انصاف اتنی مضبوط ہوگئی ہے کہ مجھے بھی خوف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بات کریں گے،طاہرالقادری کو مشورہ دونگا کہ تبدیلی صرف ووٹ سے آسکتی ہے پہلے انہوں نے میری بات رد کردی تھی اب مان لیں اورالیکشن میں کردارادا کریں

مزیدخبریں