اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف آج فتح جنگ کے قریب زیر تعمیر نیو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ کریں گے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے جو انہیں اسلام آباد سے ائرپورٹ تک نئی اپروچ روڈ کے بارے میں آگاہ کریں گے جبکہ سول ایوی ایشن کے حکام انہیں تعمیراتی کام پر بریفنگ دیں گے۔ ائرپورٹ سائٹ کے قریب واقع دو ہائوسنگ سکیموں ممتاز سٹی اور ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ سی ڈی اے کے نئے مجوزہ لنک روڈ کی منظوری نہ دیں۔
نواز شریف آج زیرتعمیر بینظیر انٹر نیشنل ائرپورٹ کا دورہ کرینگے
Mar 20, 2014