کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس نعیم کاکڑ نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے خلاف سابق نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ظہور کھوسہ کے قریبی عزیز اور این اے 266 جعفر آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار سلیم کھوسہ کی انتخابی عذرداری خارج کر دی۔ الیکشن ٹربیونل نے سلیم کھوسہ کی این اے 266 میں دوبارہ گنتی اور میر ظفر اللہ جمالی کی کامیابی کالعدم قرار دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ این اے 266جعفر آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار سلیم کھوسہ نے انتخابات کے بعد دھاندلی کا الزام لگایا تھا تاہم وہ الیکشن ٹربیونل کے سامنے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکے۔