اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا۔ سلامتی کی صورتحال، طالبان سے مذاکراتی عمل سمیت دیگر امور پر غور ہو گا۔ اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر بھی بات ہو گی۔ کابینہ اجلاس میں حج پالیسی کا مسودہ بھی پیش کیا جائے گا اور مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم شاہ بحرین کے دورہ پاکستان پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب طالبان سے مذاکرات بھارت سے تجارتی تعلقات پر بات ہو گی
Mar 20, 2014