شکارپور میں کاروکاری کا ازخودنوٹس، چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد (ثنا نیوز) چیف جسٹس تصدق حسین  جیلانی نے شکارپور میں کاروکاری کے واقعہ کا از خود نوٹس  لے لیا ہے اور آئی جی سندھ  کو آج 20 مارچ کو ذاتی طور پر سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل پسند کی شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والی 2 خواتین  کو جرگے  نے کاروکاری قرار دے کر قتل کروا دیا تھا جب کہ اس سے دونوں واقعہ میں ملوث دونوں مردوں کو قتل تو نہ کیا گیا البتہ ان سے 24 لاکھ طلب  کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لڑکیوں کو کاری قرار دے کر قتل کرنے پر فنکشنل لیگ کے رہنما غوث بخش مہر سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او احمد علی خاور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس لینے کے بعد آئی جی سندھ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...