کرزئی کو بینظیر پر ممکنہ حملے کی خفیہ اطلاعات تھیں تو اقوام متحدہ کی ٹیم کو ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے تھی: بلاول حکمران اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھے

کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو پر ممکنہ حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو حامد کرزئی سے بھی پوچھ گچھ کرنی چاہئے تھی۔ امریکہ کی اپنی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستانی حکمران اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لا علم تھے۔ نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ پر کہ افغان صدر حامد کرزئی نے سابق صدر پرویز مشرف کو عسکریت پسندوں کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا‘ اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر حامد کرزئی کو بے نظیر بھٹو پر ممکنہ حملے کی خفیہ اطلاعات تھیں تو اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے تھی۔ پاکستانی حکمران اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھے۔ ذرائع کے علاوہ امریکہ کی اپنی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد میں مقیم ہونے کے حوالے سے علم نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...