اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے سنگین غداری کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفتری اعتراض لگا کر واپس کردی۔ منگل کے روز سابق صدر پرویز مشرف نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں غداری کیس کی سماعت فوجی عدالت میں کئے جانے کی استدعا اور خصوصی عدالت کا اکیس فروری کا فیصلہ غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی تھی ۔ درخواست میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی ۔بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کے مطابق اعتراض میں بتایا گیا کہ پرویز مشرف مناسب فورم سے رجوع کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: مشرف غداری کیس فوجی عدالت منتقلی کیلئے درخواست پر اعتراض، واپس کر دی
Mar 20, 2014