وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے سوا سب مذاکرات کے مخالف ہیں: عمران

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسائل کاحل ملٹری ڈکٹیٹرشپ نہیں جمہوریت ہے‘ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف اب تک 6 ہزار آپریشن ہوچکے ہیں‘ وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف اور چوہدری نثار صرف مذاکرات کے حامی ہیں‘ امریکہ ہمارے کاندھے پر بندوق رکھ کر حقانی نیٹ ورک کو ختم کرنا چاہتا ہے‘ لاپتہ افراد پر وزیراعظم کو ایکشن لینا چاہئے‘ گذشتہ حکومت جمہوری نہیں مک مکا کا دور تھا‘ ڈیڑھ ارب ڈالر خدشہ ہے کہ کہیں شیعہ سنی لڑائی کیلئے نہ دئیے گئے ہوں‘ افتخار چودھری سے گلہ ہے کہ دھاندلی کیخلاف ایکشن نہیں لے سکے۔ وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ تمام لاپتہ افراد کو وفاقی ایجنسیوں نے اٹھایا۔ نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی طرف سے ان پر پریشر ہے کیونکہ صرف وزیراعظم اور وزیر داخلہ طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور باقی سب لوگ اس کیخلاف ہیں۔ طالبان کے بہت سے گروپ ہیں جن کی اکثریت مذاکرات کی حامی ہے۔ انہیں موقع دینا چاہئے۔ وزیراعظم کو بریف کیا کہ ہمیں مذاکرات کرنے والوں کو مضبوط کرنا چاہئے۔ میٹرو بس کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ اگر پشاور میں میٹرو کا کوئی منصوبہ چلایا گیا تو ہم اس کیخلاف ہوں گے کیونکہ یہ شارٹ ٹرم منصوبہ ہے جبکہ ہمیں لانگ ٹرم منصوبے کے بارے میں سوچنا چاہئے اور بس ہمیشہ زمین پر چلتی ہے اور ٹرین اوپر‘ انہوں نے بس اوپر اور ٹرین زمین پر چلا دی ہے جس سے صرف دس فیصد لوگ استفادہ کرسکیں گے۔ ’’صحت کا انصاف‘‘ پروگرام بارے انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک نے مجھے مبارکباد دی ہے۔ یہ پروگرام بہت اچھا رہا۔آن لائن کے مطابق انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہورہے ہیں، پتہ چل گیاہے کون مذاکرات چاہتے ہیں اورکون مذاکرات کے خلاف ہیں۔ اگر مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو پھر ملٹری آپریشن کا آپشن تو ہوتا ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے منشور پر ہر صورت عمل کریں گے چاہے حکومت چلی جائے کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ کوئی منشور سے ہٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ پولیس تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی فوج کوبلانے کی باتیں غیر جمہوری ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شاہدآفریدی کاکردار بہت اہم ہو گا۔ ٹیم کو چاہئے کہ وہ کبھی میچ ہارنے کے خوف میں نہ کھیلے، جو جیت کے جذبے سے جاتا ہے وہ جیت جاتا ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ خطرناک باؤلر محمد عرفان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...