اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد سے قبل پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی اور اس حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔قمر زمان کائرہ کو صدر اور زمرد خان کو سیکرٹری جنرل پنجاب جبکہ شیری رحمان کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔