لاہور(اپنے نامہ نگارسے) الیکشن ٹربیونل نے این اے 125کے مزید چار پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ گذشتہ روز پولنگ سٹیشن نمبر 98,112,191,193 کا معائنہ کیا گیا۔ 30,32,46 کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ ٹربیونل نے آئندہ سماعت پر پریذائڈنگ افسروں کے نام طلب کر لئے ہیں۔ ٹربیونل کا کہنا ہے کہ جس پولنگ سٹیشن میں بے ضابطگیاں پائی گئیں اس کے پریذائڈنگ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ این اے 125 سے پی ٹی آئی کے حامد خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اہلیت کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھاندلی کیس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں کر دیا جائے گا۔