لاہور: لاکھوں کی وارداتیں‘ گوجرانوالہ میں ڈاکو‘ فیروزوالہ میں 2 شہری زخمی

لاہور+ فیروزوالا+گوجرانوالہ (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں‘گوجرانوالہ میں ایک ڈاکو، فیروزوالہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لٹن روڈکے علاقہ نیومزنگ میں قومی بچت بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے عبدالعزیز اوراس کے بیٹے سے دو ڈاکوئوں نے 10لاکھ روپے اوردو موبائل فون لوٹ لئے اور دونوں باپ، بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ڈاکوؤں نے گلشن اقبال کریم بلاک میں صفیہ سے 4 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ٹائون شپ میں وسیم نور سے 3 لاکھ روپے، ڈیفنس اے میں عمر سے2 لاکھ 15ہزار ،گارڈن ٹائون میں عمار سے 96 ہزار روپے اور موبائل فون،سول لائن میں آفتاب سے87ہزار، وحدت کالونی میں اعجاز سے65ہزارروپے اور موبائل فون،کاہنہ میں جاوید اقبال سے 60ہزار، شمالی چھائونی مین حسن سے 55 ہزار، چوہنگ میں سیف سے49 ہزار، شاہدرہ میں علی رضا سے 38 ہزار، راوی روڈ میں احتشام سے 48 ہزار، مانگا منڈی میں نواز سے 27ہزار، نواب ٹائون میں ریاض سے 18 ہزار روپے اور موبائل فون لٹ گئے۔چوروں نے راوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے پرویز بٹ، شفیق آبادسے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق، کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب بھٹی کی کاریں جبکہ اقبال ٹائون سے محمد علی ،مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، مغلپورہ سنگھ پورہ منڈی سے محمد عامر ، مغلپورہ سے عمر حیات،لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آباد سے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ اور محمد صدیق ، شاہدرہ ٹائون سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیںچوری کر لی ہیں۔فیروزوالہ میں مریدکے، نارووال روڈ پر ڈاکوئوں نے ناکے لگا کر راہگیروں اور دیگر افراد کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا۔ ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ رفاقت علی اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے شہزاد ٹائون مریدکے کے قریب ڈاکوئوں نے انہیں روک کر لوٹ لیا مزاحمت پر انہیں زخمی کر ڈالا، علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں پولٹری فارم پر ڈکیتی کے دوران مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔گکھڑ کے علاقہ کوٹ بھوانی داس میں دو مسلح ڈاکو ایک پولٹری فارم میں واردات کی نیت سے اندر داخل ہوئے گئے جہاں پر پولٹری فارم کے مالک ظفر نے ان پر فائرنگ کر دی گو لی لگنے کے باعث احمر نامی ڈاکو زخمی ہو گیا اور اسکا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گکھڑ پولیس نے مضروب ڈاکو کو اپنی تحویل میں لے کر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے تجارت کے پرائیویٹ سیکرٹری کے گھر فروٹ دینے کے بہانے آنے والے ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات ،موبائلز اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ ڈیلٹا روڈ پر ناصر کھوکھر کے گھر دن دیہاڑے چار مسلح ڈاکو فروٹ دینے کے بہانے داخل ہو ئے اہلخانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر یر غمال بنا لیا اور وہاں سے تلاشی کے دوران سیف الماری میں پڑے ہوئے پانچ لاکھ روپے نقدی ، بارہ تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...