بوٹسوانا: جانوروں کے پارک میں شیرنی اور پالنے والے شخص کی غیر معمولی دوستی

لندن (بی بی سی اردو) یہ 2012 کی بات ہے جب ویلینٹن گروئنر نامی شخص نے شیر کے ایک چھوٹے سے بچے کی جان بچائی اور پھر جنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں جانوروں کے ایک پارک میں اس کی پرورش کی۔ یہ ایک غیرمعمولی تعلق کا آغاز تھا۔ اب جب بھی یہ دونوں ملتے ہیں تو ایک حیران کردینے کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔، یہ شیرنی اسے پیار سے اپنے ساتھ لپٹا لیتی ہے۔ گروئنر بتاتے ہیں تین برس پہلے جب سے شیرنی آئی ہے، میں حقیقی معنوں میں کبھی کیمپ سے باہر نہیں گیا۔‘ شیر کے اس مادہ بچے کو سِرگا کا نام دیا گیا۔ گروئنر کو یہ ایک ایسے کسان سے ملی تھی جو اپنے مویشیوں کو بچانے کے لیے جنگلی جانوروں کو مار مار کر تنگ آچکا تھا اور اب اس نے شیروں کو پنجرے میں ڈال رکھا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’شیروں نے پنجرے میں موجود تین میں سے دو بچوں کو مار دیا تھا اور شیرنی نے تیسرے بچے کو لاوارث چھوڑ دیا، وہ (سِرگا) بہت چھوٹی تھی شاید دس دن کی۔‘
شیرنی/ دوستی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...