دنیا بھرمیں آج چڑیوں کی حفاظت‘ کل جنگلات اور شاعری کے دن منائے جائیں گے

Mar 20, 2015

اسلا م آ با د(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن آ ج جمعہ کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں چڑیوںکی تیزی سے معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ جبکہ جنگلات کا عالمی دن کل ہفتہ کو منایا جائے گا، شاعری کا عالمی دن بھی کل منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ شاعری کا عالمی دن بھی کل منایا جائے گا جس کا مقصد شاعری کی ترقی و ترویج ،شاعری پڑھنے ،لکھنے ،پڑھانے ،شاعری چھاپنے ا ور شاعروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان ایام کو منانے کے موقع پر سماجی تنظیموں اور ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
عالمی دن

مزیدخبریں