بجلی اور گیس بندش کیخلاف نارنگ منڈی اور شیخوپورہ میں مظاہرے، شہریوں کی زندگی مفلوج

نارنگ منڈی+ شیخوپورہ +بھکر (نامہ نگاران+نامہ نگار خصوصی) سوئی گیس اور بجلی کی بندش کیخلاف نارنگ منڈی اور شیخوپورہ میں مظاہرے کئے۔ نارنگ منڈی میں انجمن تاجران کے زیراہتمام مظاہرہ، بل پھاڑ دئیے۔ سوئی گیس کی بندش پر شہری سڑکوں پر نکل آئے انجمن تاجران کی قیادت میں شہریوں کا سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ خواتین بھی گھروںسے نکل آئیں بل پھاڑ دیئے اور کہاکہ موسم بدل چکا ہے سوئی گیس حکام نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن نارنگ منڈی میں سوئی گیس کا عملہ جان بوجھ کر شہرکی سپلائی صبح 6 بجے سے رات10بجے تک بند رکھتا ہے غریب آدمی بھوکے رہنے پر مجبور ہیں۔ بھکر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا شہر کے وسطی علاقوں میں 8 گھنٹے مسلسل بجلی بند رہی جبکہ مجموعی طور پر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا شہریوں نے خادم حسین، جنڈیالہ روڈ طارق روڈ منظور سٹریٹ احمد پورہ میں احتجاجی مظاہرے کئے اور نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...