بلدیاتی الیکشن انتظامی افسروں کی نگرانی میں کرانے کیخلاف درخواست، اٹارنی اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

Mar 20, 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے انتظامی افسروں کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیخلاف اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن بائیس کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا سیکشن بائیس منظور کرا لیا جسکے تحت بلدیاتی انتخابات انتظامی افسروں کی نگرانی میں کرائے جا سکتے ہیں۔ آئین کے تحت انتخابات کرانا الیکشن کمشن کا اختیار ہے۔

مزیدخبریں