اسلام آباد: عمران کے گھر کے باہر کرک کے مظاہرین کا دھرنا جاری

اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر کرک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا احتجاج اور دھرنا گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں ہیلتھ پروجیکٹ سے نکالا گیا تھا، اپریل 2014 میں ہائی کورٹ نے بحالی کا فیصلہ دیا تھا، جس کے باوجود عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ہم نے عمران خان کو انصاف کیلئے ووٹ دیا، انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

ای پیپر دی نیشن