تہرا ن (آن لائن) ایران کی فوج عراق میں چالیس کلو میٹر اندر گھس گئی جس پا امریکہ اور عرب ممالک نے مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ایران کی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا بوردستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پانچ بریگیڈ فوج عراق کی سرحد سے چالیس کلو میٹر اندر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے، فوج کی عراق میں موجودگی کا مقصد دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کی ایران کی جانب پیش قدمی کو روکنا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی جگہ کارروائی کیلئے تیار ہیں۔ایرانی فوج کے مقرب نیوز ویب پورٹل ’’دفاع پریس‘‘ نے بری فوج کے سربراہ کا ایک بیان نقل کیا ہے ایرانی فوج گزشتہ برس جولائی میں یہاں اتاری گئی تھی۔