یمن: صدر منصور ہادی کے محل پر فضائی حملہ‘ محفوظ رہے: مغوی جرمن خاتون مترجم سمیت رہا

صنعاء (نوائے وقت رپورٹ، رائٹرز) عدن شہر میں یمن کے صدر منصور ہادی کے محل پر جنگی طیارے نے بمباری کی گئی۔ جوابی کارروائی میں طیارے کو بھگا دیا گیا۔ ہادی  محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔  حملے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ بم قریبی پہاڑی پر گرا۔ ادھر منصور ہادی کے حامیوں نے شدید لڑائی کے بعد مخالفین کو پسپا کرکے عدن ائرپورٹ کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا، 13 افراد مارے گئے۔ یمن میں قبائل نے گذشتہ ماہ اغوا کی گئی فرانسیسی خاتون ازابیل پرائم اور ان کی مقامی مترجم شیرین صفاوی کو رہا کر دیا ہے۔  خلیج تعاون کونسل  نے یمن میں جاری سیاسی شورش کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو دہشت گردی کا گڑھ نہیں بننے دیا جائے گا۔  قطری سفیر نے ایک بار پھر یمن کی تمام سیاسی قوتوں سے قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے اور مذاکرات بحال کرنے پرزور دیا۔

ای پیپر دی نیشن