اسلام آباد (صباح نےوز) امےر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو حکمران اےسا نہےں کر سکتے انہیں حکومت کرنے کا حق حاصل نہےں۔ دہشت گردی خواہ مسلح ہو، معاشی، سےاسی ےا کسی بھی رنگ مےں ہو اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ چرچ ےا کہےں بھی حملہ کر کے بے گناہ لوگوں کو مارنا بہت بڑا جرم اور زےادتی ہے۔ پرامن احتجاج شہرےوں کا حق ہے مگر اےسا احتجاج نہےں ہونا چاہئے جس سے لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچے۔ اےک نجی ٹی وی کو انٹروےو مےں امےر جماعت نے کہا کہ تمام لوگوں نے سانحہ یوحنا آباد کی مذمت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کےا مگر مسےحی برادری نے جس طرح ردعمل کا اظہار کےا اس کے باعث لوگ ڈر اور خوف کی وجہ سے ہمدردی کا اظہار بھی نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا مےں سمجھتا ہوں کہ اس واقعہ کا جو ردعمل ظاہر کےا گےا وہ بھی نامناسب تھا۔ پہلی بار ہوا ہے کہ اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی پولےس اس طرح وہاں موجود نہےں رہی جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو اس طرح بڑھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک مےں صرف مسلح نہےں ےہاں معاشی اور سےاسی دہشت گردی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اےم کےو اےم سے کوئی لڑائی نہےں، ہم صرف ےہ چاہتے ہےں کہ وہ اپنے مسلح اور دہشت گردی کے روےئے کو تبدےل کرےں۔ اےم کےو اےم کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ دہشت گردی مےں ملوث نہےں اگر وہ اپنے ان ورکروں کو قانون کے حوالے کرتے ہےں جن پر قتل کے بے شمار مقدمات ہےں تو پھر ہم سمجھےں گے کہ وہ اےک سےاسی تنظےم ہے۔ سراج الحق نے کہا نےٹو اسلحہ اور قاتل اےم کےو اےم کے مرکزی دفتر سے ملے ہےں اگر کسی کے گھر سے ملتے تو ہم کہتے کہ ےہ اس کا انفرادی مسئلہ ہے جب اس کے مرکز سے ملا ہے تو ظاہر ہے کہ اس مےں اےم کےو اےم ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ اگر عدالتی کمشن قائم ہو گےا تو ہم اسمبلی مےں آئےں گے اس لئے ہم نے حتمی مسودہ اسحاق ڈار اور جہانگےر ترےن کو دےا ہے کہ وہ اپنی اپنی جماعتوں سے مشورہ کرےں۔ مزید برآں کراچی کے نیوز رپورٹر کے مطابق سہراب گوٹھ میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر جان سے مارنا بد ترےن دہشت گردی اور بنےادی انسانی حقوق کے منافی ہے، حکمرانوں نے اپنے اقدامات سے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دےش بناےا۔ اب اےک بار پھر عوام کو دشمن بنا ےا جا رہا ہے۔ حکومت پختونوں اور داڑھی والوں کودہشت گرد قرار دےتی ہے مگر نےٹو افواج کا اسلحہ تو ان کے دفاتر سے نکلا ہے جنہوں نے کراچی کو برسوں سے ےرغمال بناےا ہوا ہے۔کراچی کے عوام کے حقوق کے لئے سےنٹ مےں آواز بلند کروں گا جس کے ساتھ ظلم ہوگا مےں اس کا ساتھ دوں گا اور اس کا وکےل بنوں گا۔مزید برآں وقائع نگار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کراچی ایئرپورٹ پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان کراچی آپریشن اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال سمیت ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ جب تک کراچی میں امن قائم نہیں کیا جاتا۔ اس وقت تک ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی ہے۔
سراج الحق