کراچی (نیشن رپورٹ) صولت مرزا کے بیان کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنماﺅں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متحدہ کے رہنماﺅں کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بابر غوری، حیدر عباس رضوی، واسع جلیل، خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور سینیٹر طاہر مشہدی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔ صولت مرزا نے انکشاف کیا تھا شاہد حمید کے قتل کی ہدایت الطاف نے بابر غوری کے ذریعے ٹیلی فون پر کی تھی۔
متحدہ رہنما