سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے

Mar 20, 2015

لاہور+فیروز والہ (نامہ نگار؍ سٹاف رپورٹر) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبائی دارالحکومت میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ذرائع کے مطابق پولیس نے جن افراد کو حراست میں لیا ان میں اکثریت افغانیوں اور پٹھانوں کی ہے۔دریں اثناء لاہور اور شیخوپورہ پولیس نے فیروز والہ کے پیر کالونی (رانا ٹائون) میں سرچ اپریشن کرکے دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں