یونیورسٹی آف صوابی کی وائس چانسلر سے تلخ کلامی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کا بھائی عدنان قیصر گرفتار

Mar 20, 2015

صوابی (وقت نیوز) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عدنان قیصر کو یونیورسٹی آف صوابی کی وائس چانسلر میڈم ڈاکٹر نورجہاں سے تلخ کلامی پر گرفتار کیا گیا۔ عدنان فقیر کے خلاف تھانہ چھوٹا لاہور میں ڈاکٹر نورجہاں کی مدعیت میں زیردفعہ 506 اور 186 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں