کراچی کے شہری‘ تاجر بھتہ پرچی ملنے پر فوری رینجرز کو اطلاع دیں: میجر جنرل بلال

Mar 20, 2015

 کراچی (صباح نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ شہری اور تاجر برادری کسی بھی جرائم پیشہ تنظیم کو بھتہ یا چندہ نہ دیں اور بھتے کی پرچی ملنے پر فوری رینجرز کو اطلاع دیں۔گزشتہ روز ڈی جی رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد بھتے اور چندے کی رقم سے کراچی کا امن خراب کرتے ہیں، اس سے اسلحہ و دہشت گردی کا دیگر سامان خریدتے ہیں اور مختلف علاقوں میں اپنے ٹھکانے بناتے ہیں اس لئے شہری، تاجر اور صنعت کار کسی بھی جرائم پیشہ تنظیم کو بھتہ، چندہ، زکوٰۃ اور عطیات نہ دیں اور انہیں بھتے کی پرچی ملے تو رینجرز کی ہیلپ لائن 1011 پر فوری اطلاع دیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا اس حوالے سے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں