مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے کیرئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلا

Mar 20, 2015 | 18:25

کپتان مصباح الحق  نے ون ڈے کیرئر کا آغاز  دو ہزار دو میں  نیوزی لینڈ کیخلاف کیا،انہوں نے  ایک سو باسٹھ میچز کھیلے اور تینتالیس اعشاریہ چار صفر کی اوسط سے پانچ ہزار ایک سو بائیس رنز ،مصباح الحق  نے بیالیس نصف سنچریاں اسکور کیں،ان کا بہترین اسکور چھیانوے رنز ناٹ آؤٹ رہا،بطور کپتان مصباح الحق نے اسی  میچوں میں  ٹیم قیادت کی،جس میں پاکستان کو  پینتالیس میں  کامیابی نصیب ہوئی،آسٹریلیا کیخلاف کوارٹر فائنل میں مصباح الحق  نے تین ہزار رنز مکمل کرنے والے  تیسرے پاکستانی کپتان ہونے کا اعزا بھی حاصل کیاادھر بوم بوم کی عرفیت سے مشہور بوم بوم نے تیز ترین سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں دھماکے دار انٹری کی،انہوں نے تین سو اٹھانوے میچز کھیلے اور  تیئس اعشاریہ  ستاون کی اوسط سے  آٹھ ہزار چونسٹھ رنز بنائے جن میں چھے سنچریاں اور  انتالیس نصف سنچریاں شامل ہیں ،اسپن  ڈیپارٹمنٹ میں بھی شاہد آفریدی متعدد بار ٹیم کے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے اور چونتیس اعشاریہ ایک چار کی اوسط سے تین سو پچانوے وکٹیں حاصل کیں

مزیدخبریں