کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) رہنماشرافت لیاقت بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن مخالفین کی ہر سازش عوامی خدمت سے ناکام بنا رہی ہے۔ حکومت نے عوام اور جمہوریت کی طاقت سے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دیا۔ ملک بھر کی عوام مسلم لیگ ن کی خدمات اور ترجیحات سے خوش ہے حکومت کے اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال جبکہ مقامی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کا مورال بلند ہوا ہے جس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں پاکستان کی باگ ڈور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے مضبوط اور قابل ہاتھوں میں ہے جسکے نتیجے میں حکومت اندرونی بیرونی خطرات کے ساتھ احسن طریقے سے نمٹ رہی ہے۔