فیروزوالہ(نامہ نگار) تحریک تحفظِ ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام کامران پارک جامعہ مرکزی مسجد میں شہدائے اسلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر علامہ نصیرالدین قادری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر علامہ سید خرم ریاض شاہ نے کی ۔کانفرنس سے علامہ قاری غلام حسین نوری ، مولانا اکرام الحسن ، مولانا مشتاق احمد، قاری عدنان احمد اور مولانا ذبیع اﷲ قادری کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملک و ملت کے مسائل کا واحد حل صرف نفاذِ اسلام میں ہے۔ اسلام عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ اگر حکومت چاہتی ہے تو ناموس رسالت کے قانون کو یقینی بنائیں ۔ حقوق نسواں بل کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ موجودہ حکومت سیکولر قوتوں کو خوش کرنے کے لیے پاکسان کو سیکولرزم کی طرف لے جارہی ہے۔ نامو س رسالت ایکٹ کی ترمیم میں کوشش کی جارہی ہے مگر ناموس رسالت ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ممتاز قادری شہادت کے رتبہ پر فائز ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر متعدد قراردادیں اکثریت رائے سے منظور کی گئیں۔