مظفرآباد(آن لائن)سابق وائس چیئرمین بارکونسل ممتاز قانون دان راجہ صداقت حسین کو عدالت عالیہ میں جج تعینات کر دیا گیا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری راجہ صداقت حسین آج حلف اٹھائیں گے۔ یاد رہے راجہ صداقت تین دہائیوں سے شعبہ وکالت سے وابستہ ہیں اس دوران انہوں نے بہت سے تاریخی فیصلوں میں پیروی کرتے ہوئے کیسسز جیتے ہیں عوامی سیاسی ، سماجی، حلقوں کی جانب سے راجہ صداقت حسین کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلی کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔