قوال بدر میانداد کی برسی کے حوالے سے تقریب‘بیٹے سکندر نے فن کا مظاہرہ کیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار استاد بدر میانداد خان کی 9 ویں برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میںسکندر میانداد نے والد کی شاہکار قوالیاں گا کر محفل لوٹ لی ۔ لیجنڈ قوال و موسیقاراستاد بدرمیاندادخان کی 9ویں برسی کی تقریب گذشتہ روز پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔تقریب میں دردانہ رحمان، ماہم رحمان ،بشریٰ صادق،علی بدر میانداد، تبریز میاں، فیض میانداد خان، فخر میانداد خان نے بدر میانداد مرحوم کے حوالے اپنے زندگی کی مختلف یادوں کو شیئر کیا۔ اس موقع پر بدرمیانداد کے بطور فنکار اوربطور شخصیت مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کی کمپئیرنگ قیصر ندیم گڈو اور عنایہ خان نے کی۔ تقریب میں بدر میانداد خان کے بیٹو ں اور بھائیوں سمیت شوبز سے وابستہ متعدد افراد نے شرکت کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...