کولمبو(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ میں زخمی ہوکر باہر ہونے والے فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کی جگہ لیگ سپنر جعفری ویندر سے کو سکواڈ میں شامل کرلیا۔ویندرسے کو سکواڈ کا اعلان کرنے سے چوبیس گھنٹے قبل ڈراپ کیا گیا تھا ۔ مالنگا کے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے میگا ایونٹ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔لیگ سپنرکی شمولیت سے سری لنکن بائولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گا۔
سری لنکا نے مالنگا کی جگہ جعفری ویندرسے کو سکواڈ کا حصہ بنالیا
Mar 20, 2016