گوجرانوالہ : ہسپتال انتظامیہ نے دل کے مریضوں کے وارڈ سے ٹی وی اُتار لئے

Mar 20, 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے پاکستان بھارت میچ نہ دیکھنے کیلئے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہسپتال میں لگے ٹیلیویژنوں کی تاریں اتار دیں۔ منیر چوک میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے میچ سے قبل ہی ہسپتال میں لگے تمام ٹیلیویژنوں کی تاریں اتروا دیں تاکہ دل کے مرض میں مبتلا کوئی مریض سنسنی خیز میچ کو نہ دیکھ سکے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ورثاء کو بھی سختی سے منع کیا تھا میچ سے متعلق کوئی بات چیت مریض کے سامنے نہ کی جائے۔

مزیدخبریں