ہلک ہوگن سیکس ٹیپ سکینڈل ویب سائٹ کو 11 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک عدالت نے سابق ریسلر ہلک ہوگن کی سیکس ٹیپ جاری کرنے پر گوکر ویب سائٹ کو انھیں ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیویارک کی ایک ویب سائٹ نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اور یہ ویڈیو خبری اہمیت کی حامل نہیں تھی۔ہلک ہوگن نے ایک سیکس ٹیپ شائع کرنے پر گوکر نامی ویب سائٹ پر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن