لاہور( اپنے نامہ نگار سے) اوکاڑہ بار کے سابق سیکرٹری کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے پر وکلاءنے گذشتہ روز ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے ڈی پی او اوکاڑہ کیخلاف سابق سیکرٹری اوکاڑہ بار راﺅ عابد مشتاق کے گھر چھاپہ مارنے پر سخت احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ دوسری جانب راﺅ عابد مشتاق کو انسداد دہشت گردی کی کورٹ میں پیش کیا گیا اور فاضل عدالت نے انکی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔