حکومت اور پس پردہ قوتوں نے مشرف کو ریلیف دے کر سب کو شرمسار کر دیا، لیاقت بلوچ

لاہور ( سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مسلم ٹائون میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان کو دیے گئے عصرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جنرل پرویز مشرف پاکستان اور افواج کے لیے بدنامی کا باعث ہیں ۔ حکومت اور پس پردہ قوتوں نے مشرف کو ریلیف دے کر سب کو شرمسار کردیا ۔ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کی طرح اپنے پسندیدہ فوجی آمر کو بھی چھڑوالیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات اور مردم شماری صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو تو عوام کا اعتماد بحال ہوگا ۔ جمہوریت پائیدار ہوگی اور قومی وسائل کی بھی منصفانہ تقسیم کی جاسکے گی ۔ملک کا کرپٹ نظام ہر اچھے عمل کے راستہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ لیاقت بلوچ نے سوالوں کے جواب میں کہاکہ عالم اسلام میں اتحاد ناگزیر ہے ۔ پاکستان ، ترکی ، ملائیشیا، انڈونیشیا مل کر سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو معمول پر لائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...