اودھم پور (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے کرگل سیکٹر میں شدید بارشوں کے دوران مٹی کا تودہ بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر آ گرا جس کی وجہ سے چوکی تباہ اور 2 فوجی ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں کیچڑ اور پانی میں بہہ گئیں۔ بھارتی فوج کی ایک ٹیم ان فوجیوں کی نعشیں تلاش کر رہی ہے۔
کرگل سیکٹر، بھارتی پوسٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 فوجی ہلاک
Mar 20, 2016