؎مودی سرکار نے اردو مصنفین کو مخالفت سے روکنے کیلئے قانونی شکنجہ تیار کر لیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار نے اردو مصنفین اور دانشوروں کو حکومت کے خلاف لکھنے سے باز رکھنے کیلئے قانونی شکنجہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی ترقی کے ماتحت کام کرنے والی نیشنل کونسل آف پروموشن اردو لینگوئج کی طرف سے تمام اردو دانشوروں مصنفین اور ادیبوں کو پرفارما بھجوایا گیا جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ وہ آئندہ حکومت کے خلاف کوئی بات اپنی کتاب یا مضمون میں نہیں لکھیں گے کونسل کی ڈائریکٹر ارتضی کریم نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ قدم حکومتی مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے اٹھایا گیا وہ ادیب جو سرکاری امداد سے اپنی تصانیف چھپواتے اور بکواتے ہیں انہیں یہ پرفارما پُر کرکے دینا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...