گھوٹکی: بچی کی بازیابی کیلئے آپریشن‘ فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق‘ 3 اہلکار زخمی

گھوٹکی (این این آئی) محلہ نور آباد میں 8 سال قبل اغوا ہونے والی بچی کی بازیابی کے لئے پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سرحد سے متصل سندھ کے قصبے ٹھل سے 9 سال قبل 8 سالہ فضیلہ سرکی اغوا کی گئی تھی۔ لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر گھوٹکی اور کشمور کی پولیس نے گھوٹکی کے محلہ نور آباد میں موسی ٰ لولائی نامی شخص کے گھر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ آخری اطلاعات تک لڑکی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...